اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ریاست عوام کی وجہ سے طاقت ور ہوتی ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔

عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، جو پچھلے 8 ماہ سے قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہوا ہے۔


عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی مبارکباد دی، اور کہا کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہیں دیکھا، عمران کا بیان صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے: عون چوہدری

سابق وزیر اعظم نے قائد اعظم محمد علی جناح کا 14 اگست 1947 کو مسلح افواج کے ساتھ خطاب کے الفاظ کو بھی اپنی ٹوئٹ کے ساتھ شئیر کیا۔

مزید خبریں