وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسی کی کوشش ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے تو ایسا نہیں ہو گا اور نہ کرنے دیں گے۔
ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے وفاداری اور دوستی کا تقاضا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام ہو، معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والے اب سیاسی نظام میں یہی کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی طاقت سے ملک کو جھوٹی حکومت سے نجات دلائی تھی، اب عوام کو روٹی اور روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے۔
چین نے قرضہ دیا مگر پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا، وزیراعظم شہبازشریفشہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی شرپسند انتشار پھیلا کر دنیا کو بتانا چاہتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں۔
عمران خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی سے ملنے گھر آتے: ملازم
وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو سردی، بھوک اور بیماری سے بچانے میں سیاسی شریروں کا حصہ نہیں، یہ سیاسی مطلب پرست اور خود غرض ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لیے سیاسی بے روزگاروں سے نجات لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی حالت پر رحم کریں، مہنگائی،بے روزگاری کے عذاب سےانہیں نجات دلانا سیاست ہے، پاکستان سابق چار سال کی معاشی تباہی سے زہرناک مہنگائی کا شکار ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی زندگیوں سے مہنگائی کا زہر ختم کرنے دیں، رکاوٹیں مت کھڑی کریں، سیاسی استحکام اور میثاق معیشت ہی پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط کر سکتے ہیں۔