اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اعتزاز احسن نے گورنر پنجاب کےحکم نامے کو غیر آئینی قرار دے دیا

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر چاہتی تھی وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔ گورنر پنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی اعتزازاحسن نے کہا کہ عمران خان اگر لانگ مارچ کے اختتام پر اسمبلیاں توڑتے تو اس وقت الیکشن مہم چل رہی ہوتی۔

عمران خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی سے ملنے گھر آتے: ملازم

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے بہت وقت دیا۔عمران خان نے وقت دیا تو اگلوں نے اس کو روکنے کے لیے حکمت عملی اپنائی۔ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ،وہ چاہتی تھی کہ یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو۔گورنرپنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے،اس طرح تو کوئی بھی حکومت نہیں بچے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہیے ،یہ لوگ کیا کررہے ہیں۔ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آگئی ہے۔بحث چل رہی ہے کہ خیبر پختونخوااسمبلی توڑیں۔ملکی صورتحال سے متعلق فکر مندہوں۔