اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی مہینےہوجائے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ رواں ماہ ہی ہوجائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن ٹرین کی بنیاد نواز شریف نے رکھی تھی اور چینی کمپنی نے گرین لائن کے لیے کام کیا۔ گرین لائن پراجیکٹ ماضی کے دیگر منصوبوں کی طرح دم توڑ گئے تھے لیکن آج گرین لائن ٹرین میں سہولیات کا جائزہ لیا جہاں ٹرین میں جدید سہولتیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کا دورہ کیا تو قیادت نے گرم جوشی سے استقبال کیا اور گزشتہ 4 سال میں ملک کے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچا تاہم اب برف پگھل رہی ہے اور ہم حالات کو بہتری کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پولیس اہلکاروں نے ڈکیتی کا پیشہ اپنا لیا، ایک اور واقعہ منظر عام آگیا

شہباز شریف نے کہا کہ آج ملک اس دوراہے پر کھڑا ہے کہ ہم ایک ایک پائی بچا رہے ہیں اور قومیں وہی آگے بڑھتی ہیں جو مشکلات کو عبور کرتی ہے۔ امپورٹ میں کس کو فوقیت ہونی چاہیے ہم نے اس کی فہرست بنائی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ رواں ماہ ہی ہو جائے گا اور آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوتے ہی ہم مشکلات سے باہر نکل آئیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اداروں کو آوٹ سورس کرنا ہو گا۔ ہمیں مشکل حالات میں حکومت ملی تاہم اتحادی حکومت ملک کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے اور مجھے یقین ہے ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹ لیں گے۔