پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک اپنے بدترین معاشی حالات میں ایک ملک گیر عوامی تحریک کا ہرگز متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔
لیبر ڈے پر لبرٹی چوک سے ریلی نکالنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نے لکھا کہ یوم مئی کی ہماری ریلی میں اہل لاہور کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ یہ تو صرف ریلی کی ابتدا تھی ۔
عمران خان نے کہا کہ ہم جوں جوں آگے بڑھ رہے ہیں ، عوام بڑی تعداد میں شرکت کیلئے امڈ رہے ہیں ،یہ ان لوگوں کیلئے واضح پیغام ہے جو دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑانے کی خواہش اپنے دلوں میں پالتے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ عوام انتخابات سے فرار کے ذریعے مافیا کے ہاتھوں عدالتی احکامات اور آئین کی پامالی کسی طور گوارا نہیں کریں گے ۔
وہ گروہ جو آئین سےانحراف اور سپریم کورٹ کےفیصلے کی توہین کا مرتکب ہورہا ہے، جان لے کہ (اگر کوئی حماقت کی تو) پورے ملک میں عوام اپنے آئین اور سپریم کورٹ کے دفاع و تحفظ کیلئے سڑکوں کا رُخ کریں گے۔ pic.twitter.com/Sn9rBTgR6O
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2023
عمران خان کاکہنا تھاکہ ہمارا ملک اپنے حالیہ بدترین معاشی حالات میں ایک ملک گیر عوامی تحریک کا ہرگز تحریک کا ہرگز متحمل نہ ہو سکےگا۔