اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,084,987FansLike
10,010FollowersFollow
594,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاراچنار:سکول میں فائرنگ6اساتذہ جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

خیبرپختونخوا کے علاقہ پاراچنار پاک افغان سرحد کے قریب سکول میں فائرنگ سے6 اساتذہ جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب پاراچنار کے گورنمنٹ ہائی سکول تری منگل کے سٹاف روم میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 6 اساتذہ جان کی بازی ہار گئے۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں میر حسین، جواد حسین،نوید حسین ،جواد علی،محمد حسین اور علی حسین شامل ہیں ،جو میٹرک کے پیپروں کیلئے امتحانی ڈیوٹی پر تھے۔

ڈی پی او کرم نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور تاحکم ثانی امتخانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔