اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

چیف جسٹس صاحب!عوامی سمندردیکھ کرخوشی ہوئی یانہیں؟مریم نواز

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں ، ہم آئین بنانے والے ہیں اس لیے دستور کا احترام کرتے ہیں۔

مریم نواز نے سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم ) کے زیر اہتمام سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئےمریم نواز نے طنزیہ انداز میں چیف جسٹس سے مخاطب ہو کر کہا ، چیف جسٹس صاحب عوام کے اس سمندر کو دیکھ کر خوشی ہوئی یا نہیں ؟ ہم ججوں اور قانون کا احترام کرتے ہیں۔

latest urdu news

مریم نواز نے کہا کہ ہم یہاں پر احتجاج نہیں کرنا چاہتے تھے ، پاکستان کی تباہی بھی ججوں کے غلط فیصلوں کے ذریعے سے ہوئی ہے۔آج عمران خان کی سہولت کاری کرنے والوں کی بات ہوگی ،سپریم کورٹ سے جمہوریت کو مضبوط کیا جانا چاہیے تھا ۔ 

(ن )لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہافتنہ اور فساد پھیلانے والوں کو انجام تک پہنچانے والوں کی ذمہ داری عدلیہ کی تھی، 60 ارب روپے کا مجرم عدالت پیش ہوتا ہےتو اس کو کہا جاتا ہے ، آپ سے مل کر خوشی ہوئی ۔

latest urdu news

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی بھی چیف جسٹس کے کہنے پر توڑی گئی، اگر عمران خان کو مزید عدلیہ کی طرف سے ریلیف ملتا رہا تو نہ عمران رہے گا اور نہ یہ جج، عوام کا سمندر سب کو بہا لے جائے گا ۔

مریم نواز نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج بشریٰ بی بی کو چادروں میں لپیٹ کر عدالت میں پہنچایا گیا، کیا عزت صرف تمہاری عورتوں کی ہے؟