اوچ شریف سے تحریک انصاف کے رہنما افتخار حسن گیلانی اور عبدالرزاق نیازی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
افتخار حسن گیلانی پی پی 250 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ افتخار حسن گیلانی کا کہنا تھا کہ افواج ہماری محافظ ہے، ہرزہ سرائی ہر گز قابل قبول نہیں ۔
9مئ کے واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتا ہوں ، پی پی 209 خانیوال تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبدالرزاق نیازی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔
تحریک انصاف کے رہنماکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ٹکٹ واپس کرتا ہوں ، 9 مئی کو دشمن کو خو ش کرنے کا موقع دیا گیا ۔
یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد روزانہ کی بنیادوں پر پی ٹی آئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں ،آج بھی جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے اپنے وکیل کےذریعے پارٹی چھوڑنے کا پیغام بھجوا دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چوہدری وجاہت بھی( ق) لیگ میں واپس چلے گئےبلکہ انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی کو بھی واپس آنے کا مشورہ دے دیا ۔آج مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔