پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی رہنما شریں مزاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
شیریں مزاری نے رہائی کے بعد مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر تی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ اب سیاست سے بھی علیحدگی کا اعلان کرتی ہوں ۔
یاد رہے کہ شیریں مزاری کو گزشتہ روز رہائی کے بعد تیسری بار اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اس سے قبل آج پاکستان تحریک انصاف کے متعدد ارکان پارٹی چھوڑنےکا اعلان کر چکے ہیں جن میں مسرت جمشید چیمہ بھی شامل ہیں۔