اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,697FansLike
10,046FollowersFollow
622,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

آرمی چیف سمیت کسی سے بھی مذاکرات کیلئے تیارہیں:عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سمیت کسی سے بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خدشہ ہے یہاں بات توکوئی ہے ہی نہیں ، موجودہ صورتحا ل میں وزیراعظم غیر متعلق ہیں۔

عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے ان کے لیے فکرمند ہیں ، بیٹوں کو نہ صرف انکے قتل بلکہ جیل میں جانے کا بھی خوف ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ ایک سیاستدان ہوں ، آرمی چیف اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے بھی مذاکرات چاہتا ہوں ، لیکن تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے اور مجھے خدشہ ہے یہاں بات کرنے کو کوئی ہے ہی نہیں، انکے بیان پہلے ہی سوشل میڈیا پر موجود ہیں ، بیانات خوفزدہ کرنے والے ہیں ۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ ہر صورت میری پارٹی پی ٹی آئی کو ختم کر دیں گے، تو پھر آپ کس بات کریں گے۔جواب میں عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کا کوئی تعلق ہی نہیں ، یہ بس کٹھ پتلیاں ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاستدان کو ہر وقت کسی سے بھی مذاکرات کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرتے ہیں ، نہ کہ بندقوں کے ذریعے ،میں نے صرف یہ کہا تھا کہ جب اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے اٹھایا گیا،اغوا کیا گیا ، تو یہ پولیس نے نہیں آرمی نے کیا تھا۔

شیریں مزاری کا پی ٹی آئی اورسیاست چھوڑنے کا اعلان

عمران خان نے کہا کہ میں نے صرف یہ کہا تھا کہ انکی مرضی کے بغیر یہ نہیں ہوسکتا تھا، لیکن میں نے کوئی تضحیک آمیز بیان نہیں دیا ، مجھ پر کوئی کیس نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد چانس ہے کہ یہ مجھے گرفتار کر لیں گے، میرے سرکردہ لیڈرز کو انہو ں نےانہیں گرفتار کیا ہوا ہے ،کئی کارکنان میرے جیلو ں میں ہیں ۔پاکستان میں جنگل کا قانون ہے ، جو بھی ہو رہا ہے یہ غیر قانونی ہے ، لیکن حکومت عدالتوں کا کہنا نہیں مان رہی ہے۔