اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,646FansLike
10,016FollowersFollow
591,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

فیاض چوہان اور فردوس عاشق اب جہانگیر ترین کا دفاع کریں گے

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے میڈیاپر نمائندگی کیلئے پارٹی کے ترجمان مقرر کر دیے۔

جہانگیر ترین نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی اور فردوس عاشق اعوان کو میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی کیلئے ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس اور خرم حمیدروکھڑی بھی استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان ہوں گے۔

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران کا اعلان کردیا

اس سے قبل جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر پارٹی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین کے مطابق عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی و پیٹرن اور ترجمان ہوں گے۔