اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

استحکام پاکستان نام چوری کرنے کےخلاف جہانگیر ترین کو نوٹس

استحکام پاکستان تحریک نے پارٹی کا نام چوری کرنے پر جہانگیر ترین اورعلیم خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور علیم خان کو استحکام پاکستان تحریک کے صدراحمد کلیم کی جانب سے پارٹی کا نام چوری کرنے پرقانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم تیار

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان تحریک 17 مئی 2022 کو رجسٹرڈ ہوئی اور پہلے سے موجود استحکام پاکستان تحریک پارٹی کا نام چوری کرنا الیکشن ایکٹ 2017 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں جہانگیر ترین اور علیم خان کو 7 دن کا وقت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ7 دنوں میں اپنی پارٹی کا کوئی اور نام تجویز کریں جو ان کے ذاتی نظریے سے مطابقت رکھتا ہو۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان تحریک ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جس کا بنیادی نعرہ مستحکم پاکستان ہے۔