اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ریڈیو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مرکزی کردار کی نشاندہی کر لی گئی

پشاور: پولیس نے 9 مئی کے روز چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ریڈیو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے اہم کردار کی نشاندہی کر دی ۔
ذرائع کے مطابق جیو فینسنگ سے پتہ چلا ہے کہ ریڈیو پاکستان واقعے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے آصف خان ملوث ہے، جو مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھا، اس واقعے کے 51 ملزمان کے بیانات پولیس نے نوٹ کیے، جس میں بتایا گیا کہ دوران احتجاج آصف خان مظاہرین کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی ہدایات دیتا رہا۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان واقعہ کے بعد سابق ایم پی اے موبائل بند کر کے روپوش ہے، پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن کے مطابق سیکڑوں شرپسندوں نے اچانک دھاوا بولا، ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو ئے، مشتعل افراد نے نیوز روم اور مختلف سیکشنز میں تباہی مچائی، توڑ پھوڑ کی، اسٹاف پر تشدد کیا اور آگ لگا دی، مختلف سیکشنز میں آگ لگنے سے ریکارڈ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔