اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پرویز خٹک نے نئی پارٹی بنانے کی تیاری کر لی

وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما پرویز خٹک ایک دو روز میں اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے۔

وکیل شیر افضل مروتنے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک نئی پارٹی بنانے جارہے ہیں جس میں زیادہ تر پی ٹی آئی کے سابق عہدیدار، ایم این اے اور ایم پی اے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو اقتدار کی راہداریوں کی مکمل آشیرباد اور حمایت حاصل ہے۔ مالاکنڈ میں بیشتر رہنما سمجھوتہ کر چکے ہیں جبکہ سینئر نام بڑا سرپرائز دینے والا ہے۔

جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی نہ کوئی آفر قبول کی:پرویز خٹک

انہوں نے مزید کہا کہ نئی پارٹی مالاکنڈ ڈویژن سمیت 6 اضلاع، لکی مروت اور کوہاٹ سے حمایت کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی والوں کو بھی پرویز خٹک سے تعاون کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔