مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات کی۔
جیل میں چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں چوہدری شجاعت کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر سالک حسین بھی موجود تھے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا پرویز الٰہی کی طبعیت ٹھیک نہیں تھی اور پاؤں سوجے ہوئے تھے، پرویز الٰہی ہمارے خاندان کا حصہ ہیں اس لیے ملنے گیا، ہمارے خاندان نے پہلے بھی مشکلات دیکھی ہیں۔
چوہدری شجاعت کی پرویز الہیٰ سے جیل میں ملاقات
صحافی کی جانب سے چوہدری شجاعت سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پرویز الہی ق لیگ میں واپس آ رہے ہیں؟ جس پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویز الٰہی ہماری پارٹی میں ہی ہیں۔
چوہدری شجاعت سے دوبارہ سوال پوچھا گیا کہ پرویز الٰہی تو تحریک انصاف کے صدر ہیں، اس پر چوہدری شجاعت حسین مسکرا دیے۔