ذوالحج کاچاند نظرآ گیا، عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی۔چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔
کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت ہوا، جس میں محکمہ موسمیات اورسپارکوحکام بھی معاونت کے لیے موجود تھے جبکہ اراکین نے بھی شرکت کی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
پاکستان میں عید الاضحی 29جون بروز جمعرات کو ہو گی #EidulAdha #pakistan #BakraEid #BushraBibi #BreakingNews #Eid pic.twitter.com/yzIJmQ9Pen
— News Alert (@TheNewsAlertPK) June 19, 2023
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کےمختلف حصوں سےچاندنظرآنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔
پاکستان میں ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا، لہٰذا پاکستان میں عیدالاضحیٰ جمعرات 29 جون کو ہوگی۔