اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نیب نے زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کو طلب کر لیا

قومی احتساب بیورو(نیب ) کیجانب سے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے رہنما ؤں زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کو طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے دونوںرہنماؤں زلفی بخاری و شہزاد اکبر کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔

نیب کے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ذاتی فائدے کیلئے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی میں بطور پبلک آفیسر ہولڈر اختیارات کے ناجائز استعمال کیے ۔

فرح گوگی اور احسن جمیل گجر 8 جون کونیب میں طلب

نیب کی طرف سے شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کو 23 جون کو راولپنڈی نیب کے دفتر میں طلب کیا گیاہے ،دوسری جانب زلفی بخاری کے مطابق گزشتہ روز ان کے کزن خاور بخاری کو لاہور سے اٹھا لیا گیا تھا ۔

زلفی بخاری کا مزید یہ کہنا تھا کہ میرے کزن کا کسی سیاسی جماعت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ، ہمیں ابھی تک اسکے حراست میں لیے جانے کی وجوہات کا علم نہیں ہے ۔