اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پیپلزپارٹی رہنمااعتزاز احسن کی بھی بنیادی رکنیت معطل

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیئر وکیل اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے رکنیت معطل ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

رانا فاروق سعید کا کہنا تھاکہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے بھی رکن ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اعتزازاحسن اور لطیف کھوسہ کی پارٹی کی سی ای سی کی رکنیت منسوخی کیلئے پارٹی کو سفارش کی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی

ان کہنا ہے کہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی پارٹی سے برطرفی کا فیصلہ سی ای سی اجلاس میںکیا جائے گا۔

خیال رہےکہ پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لطیف کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی، ملاقات میں جمہوریت، آئین کے تحت میسر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔