آئی ایم ایف مذاکرات کب کامیاب ہونگے؟ صحافی کے سوال پروزیر خزانہ اسحاق ڈار غصے میں آ گئے ۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار غصے میں آ گئے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ کے حوالے سے خطاب کے بعد وزیر خزانہ باہر آئے تو صحافی نے سوال پوچھا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکراب کب کامیاب ہوں گے، اس سوال کے جواب میں اسحاق ڈار غصیلے انداز میں جواب دیا کہ بڑی بات کرکے آیا ہوں۔
سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ احاطہ عدالت سے گرفتار
صحافی نے دوبارہ سوال پوچھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ناکامی کیوں ہو رہی ہے؟ جس پر وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ کیونکہ تم جیسے لوگ سسٹم میں ہیں، کیا چاہتے ہو؟ خدا کا خوف کرو ۔
اس دوران اسحاق ڈار نے شدید غصے کا اظہار بھی کیا اور غصے میں صحافی کا موبائل بھی پکڑ لیا۔