اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,697FansLike
10,046FollowersFollow
622,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی مان گئے لیکن اسپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا:چوہدری شافع

مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری شافع حسین نے کہا ہےکہ پرویز الٰہی واپس آنا چاہتے ہیں لیکن اسپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات مثبت رہی۔

پرویز الٰہی ہماری پارٹی میں ہیں: چوہدری شجاعت کا بیان

انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی ایک سال پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سیاست اپنی اپنی، خاندان تو ہمارا ایک ہے لیکن سیاسی طور پر فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔

چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق) میں واپس آنے کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے اور وہ ہمارے پاس آنا چاہتے ہیں لیکن اسپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مستقبل میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔