سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 18 جولائی کو سماعت کرے گا۔جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہوں گے۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔