وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ثاقب نثار اور سازشی ٹولے نے نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی، قصور میں جلسے سے خطا ب میں وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انتخابات میں قوم کا فیصلہ قبول کریں گی،مسلم لیگ (ن) کو موقع ملا تو نوازشریف کی قیادت میںجان لڑا کر پاکستان کو عظیم بنادیں گے ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں اربوں ڈالر کے معدنیات کے خزانے ہیں لیکن 75 سال میں قوم کو فائدہ نہیں مل سکا ، بلکہ صرف پیچیدہ مقدمات میں اربوںروپے ضائع ہو گئے ۔
شہباز شریف نے مزید یہ کہا کہ ثاقب نثار اور سازشی ٹولے نے نواز شریف کے جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی ۔
واضح رہے کہ پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 62 ون ایف کے تحت اُس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور جسٹس عمر عطا بندیال نے تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔