نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی 18 رکنی نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو بھی شامل کیا ہے۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ میں کسی کشمیری رہنما کو شامل کرنا غیرمعمولی ہے۔
آج نیوز کے مطابق مشعال ملک انسانی حقوق اور ویمن امپاورمنٹ کے لیے وزیراعظم کی معاون خصوصی کے طور پر کام کریں گی۔
اسی طرح احمد تارڑ نگراں وزیر مواصلات اور سرفراز بگٹی وزیرِ داخلہ ہوں گے۔ گوہر اعجاز وزیر صنعت وتجارت اور انیق احمد وزیر برائے مذہبی امور ہوں گے۔
سید انور علی حیدر کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ مرتضیٰ سولنگی کو وزارت اطلاعات دی گئی ہے، جلیل جیلانی کو وزارت خارجہ اور جمال شاہ کو ثقافت کا قلمدان دیا جائے گا۔