اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بھارت نے چاند پر قدم رکھا اورہمارے حکمرانوں نے عوام کی گردن پر،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت نے چاند پر قدم رکھا اور ہمارے حکمرانوں نے عوام کی گردن پر۔

سراج الحق نے اپنے تازہ بیان میں پاکستانی حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ ظلم کو خاموشی سے برداشت نہ کریں اس پر احتجاج کریں۔

سراج الحق نے سوال اٹھایا ہے کہ جڑانوالہ میں بے گناہ لوگوں کے گھروں کو جلایا گیا، بچوں پر تشدد، زیادتی، ملک میں مہنگائی، دہشتگردی ہے اس کا کون ذمہ دار ہے؟

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا ہے کہ غریب آدمی نے قرض نہیں لیا، حکمرانوں کی جائیدادیں بیچ کر قرض ادا کیا جائے، چھری آئی ایم ایف کی ہے اور ہاتھ حکمرانوں کا ہے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کی نجات دہندہ کے طور پر کھڑی ہے۔

مزید خبریں