سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق اور پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری رہائی کے بعد گھر پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا اور انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ اے ٹی سی نے ایمان مزاری کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کی ۔