نوازشریف کا 15اکتوبر کو وطن واپسی کا فیصلہ،اسلام آباد کی بجائے لاہور میں لینڈ کرینگے۔
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے وطن واپسی پر اسلام آباد کی بجائے لاہور لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ( ن ) میاں نوازشریف 15اکتوبر کو لندن سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔
نوازشریف وطن واپسی پر خصوصی پرواز کا استعمال نہیں کریں گے بلکہ ان کی واپسی مسافر طیارے کے ذریعے ہوگی ۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کیلئے ٹاسک سونپ دیئے ،تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کررہی ہیں۔