اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,697FansLike
10,046FollowersFollow
622,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

جعلی فائلز بنانے کا کیس:سی ڈی اے کے چار افسران گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرکے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے 4 افسران کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سی ڈی اے میں پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث تھے۔ ملزمان نے سیکٹر ڈی 13 میں متعدد پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس اور این ڈی سیز جاری کیں۔

latest urdu news

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عنایت اللّٰہ، آفتاب احمد، مختار سولنگی اور محمد شیراز شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عنایت اللّٰہ سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور محمد شیراز تعینات ہیں جبکہ آفتاب احمد اسٹیٹ منیجمنٹ افسر اور مختار سولنگی ڈیلینگ اسسٹنٹ تعینات ہیں۔