اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس اٹک جیل پہنچی اور عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں لے کر روانہ ہوئی تھی، قافلے میں موبائلز اور ایمبولینس بھی شامل تھی۔

اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتے کیونکہ اٹک جیل میں انہوں نے خود کو سیٹ کرلیا ہے۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ منتقلی پر جیل مینوئل کے مطابق میڈیکل سمیت تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق بیٹر کلاس دی جائے گی۔