مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر وکیل شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹر افنان اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی، سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر شیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ نجی ٹی وی کے شو کے دوران لیگی سینیٹر افنان اللہ اور شیر افضل مروت کیخلاف تلخ کلامی ہوئی تھی، بات اس حد تک پہنچی کہ دونوں آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے کو زدوکوب کیا۔