ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض منظور کر لیا۔
خبروںکےمطابق 25 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے استعمال ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا۔ منصوبوں سے ہائی وولٹیج ٹرانسمشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی۔
گیس کی قیمتیں پھر بڑھانے کا فیصلہ
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ منصوبوں سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔
پنجاب میں ٹرانسمشن لائن کے نقصانات کو کم کیا جا سکے گا۔
قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے۔