اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,085,445FansLike
10,011FollowersFollow
594,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد

پنجاب حکومت نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی ہے، مالدیپ کی شکایت پر ڈبلیو ایچ او نے تحقیقات کیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ میوکورڈ، الکوفن، الرگو، امیڈون، زن سیل سیرپ پر پابندی لگائی گئی ہے۔

بھارتی ساختہ کھانسی کا سیرپ پینےسے ازبکستان میں 18 بچے جاں بحق

ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ لاہور میں تیار کھانسی کے سیرپ ایکسپورٹ بھی کیے جاتے تھے، تمام میڈیکل اسٹورز سے ان سیرپ کا اسٹاک فوری ضبط کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیرپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سربمہر کیا جارہا ہے، ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس سے کام لیا جائے گا۔