مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ، جس میں نواز شریف نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے، جہاں نواز شریف اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات میں دونوں ممالک کےتعلقات،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملک کیلئے نواز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں: کیپٹن(ر)صفدر
نوازشریف اورڈونلڈبلوم کےدرمیان پاکستان کی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ، نوازشریف نے دونوں ممالک کےباہمی تعلقات کی اہمیت پرزوردیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوام آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔
دوران ملاقات نواز شریف نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری اور غزہ کے محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے لئے فوری طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔