اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

نواز شریف نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں، احسن اقبال

 

شکرگڑھ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018ء میں پی ٹی آئی اور پی پی نے پانامہ سازش کے ذریعے نواز شریف کو انتخابی سیاست سے باہررکھا۔

ایک بیان میں (ن) لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ 2018ء میں چیئر مین پی ٹی آئی ثاقب نثار کے لاڈلے تھے، 2024ء میں نواز شریف 24 کروڑ عوام کالاڈلہ ہوگا، نواز شریف عوام کی ترقی کا لاڈلہ ہے، 2018ء میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی تھی۔

نواز شریف نے مخالفین کی نیندیں اڑائی ہوئی ہیں، ترقی کے ہر منصوبے میں (ن) لیگ کی مہر لگی ہے۔

نواز شریف کی امریکی سفیر سے ملاقات

احسن اقبال کا مزید یہ کہنا تھا کہ پی پی یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہ پاکستان کو کراچی جیسا بنا دے گی اور پی ٹی آئی یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہ پاکستان کو پشاور جیسا بنا دے گی، (ن) لیگ کہہ سکتی ہے کہ وہ پورے پاکستان کولاہور جیسا بنا دے گی۔