اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,085,445FansLike
10,011FollowersFollow
594,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

خدیجہ شاہ کی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 

لاہور، 9 مئی کے واقعات پر رہا ہوتے ہی دوبارہ نظر بند کی گئی۔

پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے شوہر نےاس اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے نظر بندی ختم کرنے کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خدیجہ شاہ کو 9 مئی کےواقعات پر قید اور رہائی ہاتے ہی دوبارہ نظر بند کر دیا گیا۔

خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بندکیا جائے گا

خدیجہ شاہ کی نظربندی بدنیتی پر مبنی ہے اسے قانون کے منافی نظر بند کیا گیاہے، درخواست گزار نے وفاقی حکومت و دپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لے کر جانے سے روکنے کا حکم دے، عدالت نظر بندی کے نوٹی فیکشن کو غیر قانونی قرار دے۔