اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سندھ سے سسٹم کی نجات ضروری ہے:خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے بلاول بھٹو کی تقریر اور الزامات پر ردعمل جاری کردیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم کے منصب سے بڑھتا ہوا فاصلہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی ناراضی کی واحد وجہ ہے۔

بلاول بھٹو دل چھوٹا نہ کریں بلکہ ہمت کریں اور سندھ حکومت کی کارکردگی و انتخابی منشور پر انتخابات لڑیں۔

نواز شریف نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں، احسن اقبال

خواجہ سعد رفیق نے سابق اراکین اور سیاست دانوں کی ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے بلاول کے بیان پر کہا کہ ’حکومت بنانے کیلئے منتخب نمائندوں یا اراکین کی بیساکھیوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی کام ماضی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی بھی کرچکی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ’اگر موقع ملا تو سندھ کے شہروں کو لاہور اور فیصل آباد جیسا بنائیں گے، سندھ سے سسٹم کی نجات ضروری ہے۔