اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,084,987FansLike
10,010FollowersFollow
594,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کا انکشاف

 

لاہور، تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں اوور بلنگ کے نام پر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، جس میں پہلے سے مہنگی بجلی کے باوجود صارفین سے اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں۔

اگست میں تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین سے اربوں روپے سے زائد کے بل وصول کیے، نیپرا نے اگست میں اوور بلنگ کے معاملے پر نوٹس اور انکوائری کا فیصلہ کیا تھا، اربوں کی اوور بلنگ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملوث پائی گئیں۔

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

نیپرا ذرائع کے مطابق لیسکو اور حسیکوریجن میں سب سے زیادہ اوور بلنگ ہوئی، ڈسکوز کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین سے نان پروٹیکٹڈ والے بل وصول کیے گئے اور اوور بلنگ کیلئے ریڈنگ میں تاخیر کا حربہ استعمال کیا گیا، ریڈنگ میں تاخیر کرکے پروٹیکٹیڈمیں شامل کیا گیا۔