اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,900FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

مونس الہٰی کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی گئی

خبروں کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے عدالتی حکم پر مونس الہٰی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مونس الہٰی کے خاکے آویزاں کر دیئے گئے ہیں جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ مونس الہٰی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔

مونس الٰہی کے منجمد اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

مونس الٰہی کی گرفتاری تک وارنٹ برقرار رہیں گے:عدالت

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کی ہے، ایف آئی اے نے چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں لاہور میں ان کے 8 مختلف بینک اکاؤنٹس اور 6 پراپرٹیز منجمد کر دی گئی تھیں۔