اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

8فروری ملک میں سیاسی سموگ کے خاتمے کا دن ہے: سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ 8 فروری ملک میں سیاسی سموگ کے خاتمے کا دن ثابت ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام ملک میں بہتری کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی ملک میں سیاسی آلودگی کے خاتمےکے ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر لے جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن عوام کے لیے یوم نجات اور سیاستدانوں کے لیے یوم حساب ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام حکمران جماعتوں نے فوجی گملوں میں پرورش پائی ہے۔ قوم کے 40 سال ضائع کیے گئے۔ انہوں نے ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنا دیا۔

 مز ید پڑھیں: بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہیں دیکھا، عمران کا بیان صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے: عون چوہدری

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ایک بار نہیں بار بار حکومتوں میں آکردھوکہ دیا۔ حکمران ارب پتی بن گئے، عوام غریب سے غریب تر ہوگی اور ملک مقروض ہو گیا۔

مزید خبریں