اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

الیکشن کے انعقاد کے لیے 2 لاکھ 75 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی کمی

الیکشن کمیشن کوآئندہ انتخابات کے انعقاد کے لیے پونے 3 لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ کر آگاہ کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے لیے چاروں صوبوں میں 2 لاکھ 77 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

سکیورٹی اہلکاروں کی فراہمی کے متعلق الیکشن کمیشن کو 7 دسمبر تک آگاہ کیا جائے۔

8فروری ملک میں سیاسی سموگ کے خاتمے کا دن ہے: سراج الحق

خط میں کہا گیا کہ الیکشن کے لیے اسلام آباد میں 9 ہزار اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں صرف 4500 سکیورٹی اہلکار دستیاب ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کے آئی جیز نے بتایا ہے کہ اس وقت دستیاب نفری کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 510 ہے۔

آئندہ انتخابات کے لیے 5 لاکھ 91 ہزار106 سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔