سینئر وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ صرف ن لیگی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، سائفر کیس سب سے کمزور ہے، پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت نہیں ملی۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ یہ سائفر کیس میں سزا دینے پر تلے ہوئے ہیں۔ خط کا اصل مخاطب آرمی چیف تھا، یہ صفر کیس ہے اس میں کیا سیکرٹ ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جو الیکشن سے بھاگ رہے ہیں وہ صرف ن لیگی ہیں، میاں صاحب یہاں آ کر پھنس گئے ہیں۔ میاں صاحب کو جب یہاں سے باہر بھاگنا ہے تو پتہ چلے گا۔
ملٹری کورٹس اغوا برائے تاوان نہیں بلکہ اغوا برائے بیان پر چل رہی ہیں، اعتزاز احسن کا رد عمل
سینئر وکیل نے کہا کہ اب توشہ خانہ کے رولز ہیں کہ جب کوئی تحفہ لینا تو اس کی قیمت طے کرکے لینا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت نہیں ملی، وہ میری طبیعت کو جانتے ہیں۔