اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

انٹرا پارٹی الیکشن نے بتا دیا کہ پی ٹی آئی کوئی پارٹی نہیں: فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نے بتا دیا کہ پی ٹی آئی کوئی جماعت نہیں۔

فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ تعلقات برقرار رہیں گے۔ ہم نے ن لیگ کے ساتھ تحریک چلائی اور حکومت میں بھی ن لیگ کے اتحادی رہے۔

ہم انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہیں لیکن ڈی آئی خان اور لکی مروت میں بد امنی ہے اور وہاں پولیس ہی نہیں۔ اس بد امنی میں الیکشن کا انعقاد ہونا سوالیہ نشان ہے؟

پیپلزپارٹی سے انتخابات میں تلخی نہیں چاہتے، فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غبارے میں جو ہوا بھری گئی تھی وہ اب نکل چکی ہے۔ بازو مروڑ کر وفا داریاں تبدیل کرنے والوں کو پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک پارٹی نہیں یہ انٹرا پارٹی الیکشن نے بتا دیا۔