نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے7 پیسے کے اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
خبروں کے مطابق اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔
دوسری جانب بجلی کمپنیوں کی نااہلی سے 16 ماہ میں سرکلر ڈیٹ 638 ارب روپے بڑھا جبکہ جولائی تا اکتوبر 2023 سرکلر ڈیٹ میں 396 ارب روپے اضافہ ہوا۔
نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، لاکھوں نوٹس جاری، سمیں بند اور بجلی کے میٹر کاٹنے کا فیصلہ
بجلی کمپنیوں کی نااہلی سے پاورسیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔