پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرنز کے سربراہ پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ عمران خان اب ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔
نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمیں اب کوئی مستقل حل تلاش کرنا ہو گا، پاکستان کا مستقبل عمران خان کے بغیر بھی روشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ جیسی بڑی جماعتوں نے باریاں بانٹ کر ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچایا۔ جو کسر باقی تھی وہ عمران خان نے تبدیلی کے نام سے پوری کر دی۔
ن لیگ نے نواز شریف کی سیاست کا جنازہ نکال دیا: پیپلز پارٹی
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی میں ایک ڈیکٹیٹربن چکے تھے وہ اپنے مخلص دوستوں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔