نیشنل ہائی ویز پر اوورسپیڈنگ، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے اور ایچ آئی ڈی لائٹس استعمال کرنے کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ہائی ویز پر موٹر سائیکل پر خطرناک کرتب دکھانے والوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، جو اس سے قبل صرف 300 روپے تھا۔
خلاف ورزیوں کے جرمانے میں 300 روپے سے 2 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا فیصلہ
ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کو 1 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا جو اس سے پہلے صرف 200 روپے تھا۔
اوورسپیڈنگ کے مرتکب موٹرسائیکل سواروں کو اب 1500 روپے، کارسواروں کو 2500 روپے، مسافر گاڑیوں کو 10 ہزار روپے اور ایچ ٹی ویز کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
اضافی جرمانوں کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔