سوئی نادرن نے گیس 137.62 فیصر مہنگی کرنے کی درخواست اوگرا میں دائر کر دی۔
سوئی نادرن نے گیس 1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی دخواست کی ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے مانگا گیا ہے۔
درخواست میں کہا کہ گیا ہے کہ رواں مالی سال میں سوئی نادرن کو 181 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ روپے کی آمدن کی کمی کا سامنا ہے۔
بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا فیصلہ
سوئی نادرن کے مطابق گیس کی موجودہ قیمت 1246 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ گیس کی قیمت 2961 روپے 98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست میں بقایا جات کی مد میں 1209 روپے 14 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے،اسکے علاوہ روپے کی قدر میں کمی کی مد میں 56 روپے 48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا۔
سوئی ناردرن کی درخواست پر اوگرا کی جانب سے سماعت 11 دسمبر کو ہوگی۔