اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیے۔

اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن قواعد و ضوابط، شیڈول، کاغذات نامزدگی اور طریقہ کارکا نہیں بتایا گیا۔

عمران خان ماضی کا حصہ ہو چکے،مستقل حل تلاش کرنا ہو گا: پرویز خٹک

اکبر ایس بابر نے کہا کہ 2 دسمبرتک انتخابات کے بارے میں معلومات پی ٹی آئی ویب سائٹ پر نہیں تھیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں جعلی انٹراپارٹی الیکشن کے عمل کو ختم کیا جائے اور تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو انتخابی قوانین اور ضابطوں کا پابند بنایا جائے۔

مزید خبریں