اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عدالت کا بغیر لائسنس پالتو جا نوروں کا کاروبار کرنیوالی دکانیں سیل کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنیوالی دکانیں سیل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ٹولنٹن مارکیٹ کی صفائی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی جبکہ بیرسٹر عزت فاطمہ نے درخواست گزار کی طرف سے دلائل دیئے۔

گورنر ہاؤس کے پی میں شادی کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل

عدالتی حکم پر متعلقہ افسران بھی پیش ہوئے، دوران سماعت درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے سے علاقے میں بدبو پھیل جاتی ہے، کیمپ جیل سمیت علاقے کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ٹولنٹن مارکیٹ کے نالے میں جانوروں کی باقیات پھینک دی جاتی ہیں۔

عدالت نے بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنیوالی دکانیں سیل کرنے کاحکم دیدیاہے ، عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ نالے کی صفائی کا بھی حکم دیدیا ہے۔

مزید خبریں