اسلام آباد، الیکشن کمیشن توہین کیس میں سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کا ٹرائل جیل میں کیا جائےگا۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور فواد چوہدری کے توہین الیکشن کمیشن ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا جسکے تحت پی ٹی آئی کے سابق چیئر مین اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہوگا۔
توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان پرفرد جرم عائدنہ ہو سکی
وزارت داخلہ نے عمران خان اور فواد چوہدری کا ٹرائل جیل میں کرنے کی درخواست دی تھی۔
الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو 2 روز میں انتظامات مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔