اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

توشہ خانہ ریفرنس: چیئر مین پی ٹی آئی کی اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد

اسلا م آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کیخلاف بانی و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2022 کو بانی و چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کا فیصلہ سنایا تھا، چیئر مین پی ٹی آئی نے فیصلے کیخلاف 28 اکتوبر 2022 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

توہین الیکشن کمیشن: عمران خان اور فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں معاملہ زیرالتوا ہونے کے باعث اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے 18 جنوری 2023 کو اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 13 ستمبر 2023 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا یا گیا ہے۔