اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بشریٰ بی بی نے آڈیو کال ریکارڈ اور لیک کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وکیل لطیف کھوسہ کیساتھ آڈیو کال ریکارڈ اور لیک کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی سامنے آنے والی مبینہ آڈیو میں دونوں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے تھے۔

بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہیں دیکھا، عمران کا بیان صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے: عون چوہدری

بہرحال درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی سابق وزیراعظم کی اہلیہ اور لطیف کھوسہ انکے وکیل ہیں، دونوں کی آڈیو کال کو ریکارڈ کرکے پبلک کیا گیا اور پھر میڈیا پر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت اداروں اور ایجنسیوں کو فون کال ریکارڈ کرنے اور پبلک کرنے سے روکے اور اداروں اور ایجنسیوں کو تمام جاسوسی آلات کو ہٹانے کے احکامات جا ری کرے۔